بھٹکل 29/اگست (ایس او نیوز؍موصولہ رپورٹ) مورخہ 24 اگست 2016 بروز چہا رشنبہ انجمن پی یو کا لج بھٹکل کے بی بی خیرالنسا ء اقا ضیا حسن با پا ہال میں پرنسپل محترمہ ڈا کٹر فرزانہ محتشم کی زیرِ نگرانی انجمن حا میئ مسلمین کے جنرل سکریٹری مرحوم جنا ب انصار قا سمجی کا تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسہ کا آغا ز سالِ اول کی طالبہ فا طمہ افراح محمد زبیر جوکا کو کی تلاوتِ قر آنی اور شعا ع عبد الرحیم ڈی۔ایف کے ترجمے سے کیا گیا۔ نعت سالِ دوم کی طالبہ عا ئشہ تسکین سید رفیق نے پڑھی۔انگریزی لکچرر محترمہ طا لعہ معلم نے جلسے کی نظا مت سنبھا لی۔ نیز مرحوم کی خوبیوں اور ذمہ دا ریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقا ل ادارہ انجمن کے لیے ایک ایسا خلا ء ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتا۔ ایسے فعا ل اور ہمہ جہت کا م کرنے والےانسا ن کی کمی ادارہ انجمن ہر وقت محسوس کرتا رہے گا۔ پرنسپل محترمہ ڈا کٹر فرزانہ محتشم نے مزید مرحوم قا سمجی کے کردار پر روشنی ڈا لی، اوربتا یا کہ یہ ہماری کم نصیبی ہے کہ یہ سا نحہ ایسے وقت پیش آیا جب ہمیں انکی فہم و فراست،با ریک بینی اور رہنما ئی کی اشد ضرورت تھی۔ مرحوم بڑی خوبیوں کے ما لک تھے۔تا دمِ آخر انھوں نے نہ صرف انجمن سے خود کو جوڑے رکھا بلکہ ادارے کی ترقی و ترویج کے لیے کوشا ں رہے۔ ایک بہترین مقرر کی حیثیت سے انھوں نے اپنا لوہا منوا یا تھا۔ ان کی گفتگوسے ان کی خوش فکر ذہا نت اور قوت حا فظہ کا اندازہ ہوتا تھا۔ مہذب اطوار، دو ٹوک انداز، صا ف گوئی،بے با کی ، اصول پرستی اور دیا نتدا ری سے انکی شخصیت کی تعمیر ہوئی تھی۔ وہ قدا مت اور جدیدیت کا حسین سنگم تھے۔حا لاتِ حا ضرہ پر ان کی گہری نظر سے ان کی فکر کی با لیدگی اور با ریک بینی مترشح تھی۔ پختہ عزم ، اٹل ارادے، بے لچک فیصلے اور بے پایاں خلوص ان کی شنا خت رہے ہیں۔ اور انشا ء اللہ ان کے یہی اوصا فِ حمیدہ ان کی بخشش و مغفرت کا سبب بنیں گے۔ آخر میں دینیات لکچرر محترمہ قمر جہاں نے مرحوم کے لیے دعا ئے مغفرت کی۔